Khabardar E-News

کسٹمز حکام کا اسمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائی کروڑوں کاسامان برآمد

149

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( دانیال خان ) کسٹمز حکام کا اسمگلنگ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاوں

اور بڑی کارروائی کروڑوں روپے ملکیت کے ملکی و غیر ملکی سامان برآمد کرلیا

کوئٹہ میں کسٹم کے ترجمان ڈاکٹر عطاء بڑیچ نے بتایا ہے کہ کسٹم حکام نے 15 کروڑ روپے کا اسمگل سامان

برآمد کرلیا ہے

کسٹمز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قبضہ میں لیا گیا سامان کے بارے میں تحقیقات شروع کردیے ہیں

ترجمان کسٹمز کے مطابق کاروائیاں چمن ، دالبندین ، رکھنی ، یارو ، کولپور ، لکپاس کوئٹہ ، ماشکیل ، نوشکی

، پنجپائی اور رخشان میں کی گئی ۔

اینٹی اسمگلنگ آپریشنز میں کسٹمز فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ ، ایف سی اور دیگر اداروں نے تعاون کیا ۔

کاروائیوں میں 1300 پارسلز چینی ، 500 سولر پینلز ، 67 ہزار لیٹرز ایرانی پیٹرولئیم ، 80 ٹن اسکریپ

پلاسٹک ، ایک درجن گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔

فیلڈ آپریشن کلیکٹر collector انفورسمنٹ کے حکم پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کی نگرانی میں کی گئیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کسٹم نے گذشتہ کئی ماہ سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں اسمگلنگ اور اشیا

کی غیر قانونی نقل عمل کے خلاف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے

جس کے باعث اب تک نہ صرف درجنوں مقدمات درج ہوے ہیں بلکہ اربوں روپے کا سامان برآمد کرکے ملکی

خزانے کوفائدہ پہنچایا ہے

Comments are closed.