Khabardar E-News

بلوچستان نوکنڈی کے ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق 14 زخمی

82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 14 ا فراد

زخمی ہوگئے مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ ترافغان مہاجر ہیں

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جان جانبحق جبکہ سولہ

زخمی ہوئے ہیں

واقعہ ایران سے ملعقہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں لانڈی کے مقام پر پیش آیا ہے

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی گاڑیوں میں سوار 6

افراد جھلس کر جان بحق ہوے جبکہ 16 افراد جھلس کر شدید زخمہ ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال

منتقل کردیا گیا

اس کے علاوہ مقامی لیویز اور ایف سی کے اہلکار جاے وقوعہ پر پینچ گئے اور حادثہ سے متعلق تحقیقات

شروع کردی

تاہم آخری اطلاع تک حادثے کی بڑی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی تھی

جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد شدید زخمی ہونے والوں کو مذید علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے شکار افراد غیر قانونی راستہ استعمال کرکے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے

کہ راستے میں حادثے کے شکار ہوگئے

جاں بحق افراد میں چار مقامی جبکہ 2 افراد ازبک افغان باشندے ہیں جبکہ زخمیوں میں تین کی حالت تشویش

ناک بتائی جاتی ہے

Comments are closed.