Khabardar E-News

عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( خبردار ڈیسک ) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار اہدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کراچی میں انتقال کر گئیں

وہ کافی عرصے سے علیل تھی

محترمہ بلقیس ایدھی ایدھی فاونڈیشن کے زیر انتظام خواتین کے تمام شعبہ جات کی نگراں تھیں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے

کہا ہے کہ بلقیس ایدھی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا

انہوں نے بلقیس ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوے مرحومہ کے درجات بلند کرنے اور

سوگواران کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلقیس ایدھی پاکستان کے معاشرے

کا ایک رحم اور احساس سے بھرپور رخ تھیں۔

کتنے دُکھی لوگوں کا سہارا چلا گیا، عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی نے ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جو

دُکھی انسانیت کا سہارا بنا ۔۔ خدا مغفرت کرے

عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس

کرتے ہوے کہا کہ بلقیس ایدھی پاکستانی سماج کا ایک مثبت چہرہ تھیں، خدا ان کے درجات کو بلند کرے،

چیئرمین بھٹو زرداری نے کہا کہ بے سہارا یتیم بچوں کی پرورش سے لے کر بے گھر لڑکیوں کی شادیوں تک

بلقیس ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،

باالخصوص بلقیس ایدھی نے جھولا پراجیکٹ کے ذریعے ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا،

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے معروف سماجی کارکن بیگم بلقیس ایدھی کے انتقال پر دلی رنج

وغم کا اظہار کیا ہے

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بیگم بلقیس ایدھی پاکستان کی پہچان تھیں

مرحومہ نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کے ہمراہ تمام عمر دُکھی انسانیت کی خدمت کی

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بیگم بلقیس ایدھی کی وفات ایک قومی سانحہ ہے مرحومہ کی سماجی شعبہ میں

خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اور بیگم بلقیس ایدھی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Comments are closed.