اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات پر مجوزہ پابندی سے متعلق علماء کرام سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی جب کہ معاون خصوصی ظفر مرزا ہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو جب کہ موجودہ صورتحال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
Comments are closed.