Khabardar E-News

بولان : پانچ افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند

2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی ( محمد بلال سے ) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بالاناڑی میں اعوان قبیلے کے افراد کے قتل کے

خلاف ضلع کچھی کے لوگوں کا احتجاج جاری ہے

مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر کے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

کچھی کے علاقے بالاناڑی میں اعوان برادری کے افراد کے قتل کے خلاف ضلع کچھی کے لوگوں کا احتجاج

جاری ہے

پی ٹی آئی پارلیمانی سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کے چھوٹے بیٹے سردار زادہ میران

خان رند کی قیادت میں ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے

مظاہرین نے بولان کے مقام پر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کر کے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو کچھی کے

علاقے بالاناڑی میں اعوان برادری کے پانچ افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا تھا

واقعے کی ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی مگر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کی جانب سے بھی

ضلع کچھی کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج کی حمایت کی گئی ہے

بولان : پانچ افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند

مظاہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ عوان برادری کے افراد کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا

واضع رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار

یار محمد رند نے گذشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دور ان حکومت کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا

مطالبہ کیا تھا

قاتل گرفتار نہ ہونے توکچھی کے لوگ کل کو قومی شاہراہ بند کریں گے- سردار رند

یاد رہے کہ ب12 نومبر کو بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جان بحق ہوے

بعد میں بقول سردار یار محمد رند کے لواحقین نے علاقے سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور دیگر

کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا

1 Comment
  1. […] بولان : پانچ افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف سندھ … […]

Comments are closed.