Khabardar E-News

پی ایس ایل سے کیرئیر کو بریک لگا، واپسی کو یادگار بنانا چاہتا ہوں: شرجیل خان

224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: کرکٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سے کیرئیر کو بریک لگا تھا لہٰذا واپسی کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔

شرجیل خان پر 2017 کی پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں سے آدھی سزا معطل تھی اور ڈھائی سال کی کرکٹ بدری ختم ہونے کے بعد شرجیل خان اب کرکٹ میں واپسی کے کیے تیار ہیں۔

اتوار کو انہوں نے کراچی میں پہلی مرتبہ میڈیا کا سامنا کیا اور کہا کہ وہ تلخ یادوں سے بھرپور ماضی کے باب کو ختم کرکے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے کیرئیر کو بریک لگا اور پی ایس ایل سے ہی واپسی ہورہی ہے جس کو وہ اچھی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

شرجیل خان نے کہا کہ ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھی کام کرچکے ہیں، اس لیے ایڈجسٹ ہونے میں مسئلہ نہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو بھی بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور طویل عرصے بعد میدان میں نظر آئیں گے

Comments are closed.