غزہ ( خبردار ڈیسک ) فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24
گھنٹوں میں 132 فلسطینی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن گئے،
خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں نے غزہ تک تیز اور محفوظ امداد کی رسائی کی اپیل کی
ہے،
کیونکہ مظلوم فلسطینی عوام کو غزہ میں قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سامنا ہے،
گذشتہ سال آٹھ اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
جبکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 61 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور
بچوں کی ہے
Comments are closed.