کوئٹہ (خبردار ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پولیس اور لیویز فورس سمیت مختلف
صوبائی محکموں میں بیروزگارنوجوانوں کی بھرتی کی عمر کی آخری حد 28سال کرنے اور ماضی میں وزیر
اعلیٰ کی جانب سے دی گئی عمر کی رعایت کو ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا
گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نااہل صوبائی حکومت نے ماضی میں بھی ہزاروں آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے تین
مہینے کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن یہ تین مہینے تین سال میں بدل گئے
اور اب بھی صوبے میں بیروزگاری اورہزاروں نوجوان گریجوشن کی ڈگریاں ہاتھ میں لیکر روزگار کیلئے
درپدری کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔
مختلف محکموں کے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات اس کے بعد ٹیسٹ وانٹرویو کے مرحلے پھر
ملتوی ہوجانے، پھر دوبارہ سے ان آسامیوں کے تشہر ہونے اور ٹیسٹ وانٹرویو کے اعلان ہونے پھر سے
کینسل ہونے کے باعث اور مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ نوجوان مسلسل کاغذات واسناد جمع کرانے میں
ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں
پشتونخوامیپ کا سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد 28 سال کرنے کی مخالفت
اس کے علاوہ ٹیسٹ وانٹرویو کیلئے بغیر سفری خرچہ کے خود سے پہنچتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے
بعض محکموں میں ہونیوالی بھرتیوں میں میرٹ کی تمام تر دھجیاں اڑادی گئی ہے اور بعض پر عدالت عالیہ
میں کیسزتک چل رہے ہیں
کسی ایک محکمے میں صوبے کے تمام پوسٹیں ایک جانب جبکہ ایک ضلع کی آسامیوں کی تعداد ایک جانب
ہیں لیکن ان تمام آسامیوں اور تعیناتیوں،کرپشن وکمیشن،اقرباء پروری، میرٹ پائمالی پر خاموشی اختیار کی گئی
ہے۔
اسی طرح گزشتہ دنوں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کو دی
جانیوالی خالی آسامیوں میں عمر کی حد 28سال رکھی گئی ہے جو کہ قابل افسوس ہے
کیونکہ پسماندہ صوبے کے غریب عوام اور بڑی تعداد میں بیروزگار نوجوانوں میں اس فیصلے سے شدید بے
چینی پائی جاتی ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس،لیویز فورس سمیت تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے عمر
کی آخری حد صوبائی حکومت کی جانب سے ماضی میں دی جانیوالی رعایت کو مد نظر رکھتے ہوئے خالصتاً
میرٹ کے مطابق پُر کیئے جائیں۔
Comments are closed.