کوئٹہ ( خبرنامہ ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام
کو ان کی دہلیز پر صحت کی تمام بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے.
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانوزئی میں عملہ کی کمی پورا کرنے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی
بنانے کیلئے بہت جلد بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانوزئی کا اچانک دورہ کے موقع پر
کیا. گورنر بلوچستان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا شعبہ حادثات، لیبر روم اور دیگر وارڈز کا معائنہ کرتے
ہوئے مسائل دریافت کئے. ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.
انہوں نے عملہ کو ہدایت کی وہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ
ادویات اور دیگر سہولیات کے ثمرات سے علاقے کے غریب عوام بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں.
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج ایسے غریب لوگ جو علاج معالجہ کی استطاعت نہیں
رکھتے.
Comments are closed.