چمن۔ (رپورٹ سید سردار
محمد خوندئی) عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نےکہاہےکہ
کوئی ہم سے قوم اوروطن کی ننگ و ناموس پرسمجھوتہ کرنے کی ہر گز توقع نہ رکھیں
شہداکی امین جماعت اوربے لوث کارکنوں کی قربانیاں ذاتی گروہی مفادات کےتابع نہیں فکرباچاخان ہی
پشتونوں اورپشتون خواوطن کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے
21جنوری کوہرنائی گل شاہ خان شہیدگراؤنڈ میں منعقدہ اجتماع اوراس میں مرکزی قیادت کی شرکت دوررس
اثرات کاحامل ہے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کومبارکبادپیش کرتےہیں اور یہ امیدرکھتے ہیں کہ وہ تنظیم کو ضلع
میں فعال ومنظم بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے
نو منتخب ضلعی ذمہ داران 21جنوری ہرنائی جلسہ عام کی تیاریاں تیزتر کردیں
ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چمن میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن جنرل باڈی
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کےدوران کیا
اجلاس سےضلعی ارگنائزرصلاح الدین وطنیارڈپٹی ارگنائزرعبدالخالق حقمل اراکین آرگنائزنگ کمیٹی
عبدالصادق کاریزوال کلیم اللہ گل زمان مولوی اختر محمد اوردیگرنےبھی خطاب کیا
مقرین نےکہاکہ ماضی کی مانند امسال بھی فخرافغان باچاخان رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی برسی ملک
بیرون ملک اوریہاں صوبےمیں عقیدت واحترام سےمنائی جائیگی
21جنوری کوہرنائی میں مرکزی جلسہ عام ہوگا جس میں مرکزی قیادت خصوصی شرکت کرینگےصوبےکے
سیاسی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کرینگے کارکن اورذمہ داران بھرپورشرکت کویقینی بنائیں
انہوں نے نو منتخب ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو اس امید کیساتھ مبارکباددی کہ وہ فکر باچاخان کو عام
کرنےگھرگھرقریہ قریہ پہنچاکر دم لینگے
Comments are closed.