Khabardar E-News

کوئٹہ ایف سی کاپاک افغان سرحدی علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

41

Get real time updates directly on you device, subscribe now.


کوئٹہ ( خبردار نیوز ) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء کے زیراہتمام باک افغان سرحدی علاقے وکیل

سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈاکٹروں نے 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور

انہیں مختلف بیماریوں سے صحت یاب ہونے کے لیے ادویات بھی تقسیم کیے ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی ہدایات پر ژوب ملیشیاء نے پاک-افغان

سرحدی علاقے وکیل سیکٹر ژوب میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا۔

صوبے کے دور دراز سرحدی علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد طبی سہولیات سے محروم

افراد کو طبی سہولیات باآسانی فراہم کیا جاسکے ۔

فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی 300 سے زائد مریض جن میں خواتین اور بچے بھی شامل

تھے کا معائنہ کیا گیا اور مختلف بیماریوں کیلئے کارگر ادویات کی فراہمی عمل میں لائی گئی ۔

علاوہ ازیں کیمپ میں علاقے کے نادار اور ضرورت مند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔

مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایف سی حکام کا

شکریہ ادا کیا ہے ۔

واضع رہے کہ افغان سرحد سے ملعقہ اس علاقے میں زندگی کے دیگر ضرورتوں کی طرح صحت کی

سہولیات بھی بہت کم ہیں لیکن پاک فوج اور فرنیٹرکور کی جانب سے صوبے کے دیگرعلاقوں کی طرح پاک

افغان سرحدی علاقے وکیل سیکٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کو مقامی لوگوں نے ایک خوش آئند عمل

قرار دیاہے اس توقع کے ساتھ کے مستقبل میں بھی علاقے کے عو ام کے صحت کی خاظر ایسے کیمپس لگاے

جائینگے تاکہ صوبے کے اس پسماندہ علاقے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوسکے –

Comments are closed.