کویٹہ (خبردار ڈیسک ) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت اتوار کے روز کوئٹہ
ڈیویلپمنٹ پیکیج اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا
چیف سیکرٹری کی کوئٹہ پیکیج کی تمام منصوبوں کو معیار بروقت تکمیل کی ہدایت کی
اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کی اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمن بزدار، سیکرٹری
مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری ایمپلیمنٹیشن عبداللہ خان، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ،
پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ لعل جان جعفر ودیگر شریک
کویٹہ میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں – مطہر نیاز رانا
چیف سیکرٹری کی جوائنٹ روڈ، سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع، لنک بادینی، مغربی بائی پاس، سرکی
روڈ کی بہتری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی
صوبائی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے،
چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کوئٹہ کی روایتی حسین و خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے اقدامات
کررہے ہیں۔
زیارت:تمام ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلیے کھول دیے جائیں،چیف سیکرٹری کی ہدایت
ان منصوبوں میں مختلف پارکس کی بحالی اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شامل ہیں,
اجلاس کو بتایا گیا کہ کویٹہ پیکیج میں 14 جاری ترقیاتی منصوبے شامل
منصوبوں کیلیے رواں مالی سال میں 6 ارب روپے مختص اور 3 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔
Comments are closed.