Khabardar E-News

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا چیف میٹرو افیسر پرمبینہ تشدد اور احتجاج

101

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب سے چیف میٹرو افیسر دالبندین پر مبینہ تشدد کے خلاف کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین انے آج احتجاجکیا ہے اور میٹروپولیٹن کوئٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف شدید نعربازی کی ہے-
ان ملازمین کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے چیف آفیسر کو زدو کوب کیا، مظاہرین کے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف کاروائی کی جائےاور انکو فوری طور پر معطل کیا جاے –
مقررین نے کہا کہ اے سی دالبندین نے جس انداز میں چیف آفیسر کو زدکوب کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جاے وہ کم ہے – مقررین نے وزیراعلی بلوچستان سے اے سی دالبندین کو کل صبع تک معطلی کا مطالبہ کیا –
مقررین نے بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی معطل کرکے اس واقعہ کا آزادانہ طور پر تحقیقات کرائی جاے –
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے اور نہ ہی مبینہ تشدد کی وضاحت کی گئی ہے –

Comments are closed.