کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 34 اضلاع میں 12 روزہ خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح ہوگیا – مہم کے دوران خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین 9 ماہ سے لے کر 15 سال سے کم عمر تک کے بچوں کو لگائی جائے گی
ہرنائی سے خبردار نیوز کے نامہ نگار عارف ترین کے مطابق ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مظفر شاہ نے 12 روزہ خسرہ روبیلا مہم کا افتتاح کردیا انہوں نے کہا کہ خسرہ،اور روبیلا کی ویکسنیشن مہم 15 نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہی گی خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی ویکسین نو ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی،
اس مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران ضلع میں 47ہزار 600سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ضلع ہرنائی کو 24زون میں تقسیم کیا گیا ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کیاکہ ضلع بھرمیں مہم کا آغاز ہوچکا ہرمکتبہ فکر کے لوگ محکمہ صحت کے ٹیموں سے تعاون کرے تاکہ کوئی بھی بچہ اس موذی مرض کا شکار نہ ہو جائے-
دوسری جانب شمالی بلوچستان میں خسرہ، روبیلا اور پولیو کا 12 روزہ مہم کا آغاز ہوگیا چمن:پشین،ژوب،لورالائی،زیارت،موسی خیل، ہرنائی میں 12 روزہ مہم چلائی جائے گی،
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چمن اور قلعہ عبداللہ اضلاع میں انکاری والدین کےباعث مہم کی خصوصی نگرانی کیجارہی،
محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ چمن:دونوں اضلاع میں 3 لاکھ 40 ہزار بچوں کوخسرہ اور روبیلا انجکشن لگائیں جائیں گے،اس مقصد کے لیے 12 سے 15 ماہ کے بچوں انجیکشن لگائے جارہے ہے،ٹیمیں گھر گھر جارہی ہیں اس کے علاوہ مدارس اور اسکولوں میں 30 فیصد بچوں کو بھی انجیکشن لگائےجارہےہے،
چمن سے نامہ نگار خبردار کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں –
چاغی؛میں پولیو مہم اور روبیلا ویکسنیشن کا افتتاح کردیا گیا
چاغی سے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد نے خشرہ کا افتتاح کردیا – چاغی میں ایک لاکھ چھ ہزار 6 سو سترہ بچوں کو ویکسنیشن اور 44ہزار دوسوسات بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
ڈیرہ بگٹی سے نامہ نگار فائق علی کے مطابق خسرہ ،روبیلا ویکسنیشن اور انسداد پولیو کا 12روزہ مہم کا افتتاح ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر اعظم بگٹی نے کیا خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم 15 نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہے گی – مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ,,
ڈی ایچ او ڈاکٹر اعظم بگٹی کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے اور خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران ضلع بھر میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے ایک لاکھ۔ساٹھ ہزار بچوں کو ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،
Prev Post
Comments are closed.