Khabardar E-News

بھنڈارا اور ڈنگی جزائر ہماری ملکیت، وفاق نئے شہر نہیں بنا سکتا، سندھ حکومت

92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: 

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نئے شہرکی تعمیر اصل میں سندھ کی ملکیت پر قبضہ ہے۔

بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نئے شہر تعمیر کرنے سے متعلق سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق نے بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر نیا شہر تعمیر کرنے کے لیے سندھ سے مشاورت نہیں کی، وفاق کا سندھ کی ساحلی پٹی پر نیا شہر تعمیر کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، سندھ حکومت کی اجازت کے بنا وفاق صوبے کے کسی بھی علاقے میں کچھ نہیں بنا سکتا، نیازی سرکار سے سنبھلتا پرانا پاکستان نہیں اور چلے ہیں نئے شہر تعمیر کرنے،  وفاق نے دو سال میں ترقیاتی بجٹ میں سندھ کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق 12 ناٹیکل  میل تک سمندری حدود سندھ حکومت کے دائرے میں آتی ہے، وفاق کو سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ وفاق بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر سندھ کی اجازت کے بنا کوئی کام نہیں کرسکتا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق سندھ بلوچستان کی ساحلی جزائرپرقبضہ کرنے کیلیے پاکستان آئی لینڈز ڈیولپمنٹ اتھا رٹی ایکٹ 2020 لا رہا ہے جو قابل قبول نہیں، وفاق صوبوں کی اجازت کے بنا اتھارٹی کیلیے رول 27(5) اے اور رول 27(8) 1973 میں ترمیم نہیں کرسکتا، سمندری جزائر پر شہر تعمیر ہوئے تو وہ غیر ملکیوں کا اڈہ بن جائیں گے، ساحلوں پر شہر آباد کرنے سے مچھلی سمیت تمام آبی حیات اور تمر کے جنگلات ختم ہو جائیں گے، بھنڈار اور ڈنگی جزائر پر شہر تعمیر کرنے کی مشرف نے بھی کوشش کی تھی وہ بھی ناکام ہوئے۔ 

Comments are closed.