مستونگ (فیض درانی)ستونگ کے تحصیل کردگاپ کے علاقہ لڈی دشت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے،
واقعہ کی اطلاع ملنے پر کردگاپ لیویز حکام فورس کے ہمراہ موقعے پرپہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا،.
لیویز حکام کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا تھا تاہم واقعے کو چھپایا گیا تھا
مقامی زرائع سے معلوم ہونے پر لیویز فورس موقعے پر پہنچ گیا اور مزید تحقیقات کررہے ہیں،
واقعے سے متعلق لیویز اور پولیس حکام نے بتایاکہ تہرے قتل کا واقعہ مبینہ طور پر سیاکاری کا ہے،
تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے لیویز فورس کاروائی کررہی ہیں۔۔۔۔۔۔
پولیس زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں صادق خان ولد گل شیر اور گہورا خان ولد محمد رمضان قوم راہجہ ساکن ڈھاڈر ضلع کچھی شامل ہے
جبکہ خاتون کا تعلق لڈی دشت تحصیل کردگاپ سے ہے، ہسپتال زرائع کے مطابق ضروری کاروائی کےبعد دو افراد کی لاشوں کو ڈھاڈر ضلع کچھی منتقل کیاجائے گا…
Next Post
Comments are closed.