Khabardar E-News

بلوچستان کا نگران وزیر اعلی کون ہوگا فیصلہ آخری مرحلے میں داخل

270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے /نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے وزیراعلی میر عبدالقددس بزنجو

اور اپوزیشن لیڈرملک سیکندر ایڈوکیٹ آج دوبارہ ملاقات کریں گے

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر اعلی کےلئے آج حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان فائنل

راونڈ اسلام آباد میں ہوگا

گزشتہ شب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونیوالے ملاقات میں حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

دوسری جانب سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی نگران وزیر اعلی کے انتخاب کےلئے متحرک

ہوگئے

بتایا گیا ہے کہ آج ہونیوالے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے 2 جبکہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ 3

ناموں پر غور کیا جائیگا

حکومت کی جانب سے علی حسن زہری، سینیٹر کہدہ بابر اور شبیر مینگل کا نام زیر غور ہے جبکہ سابق وزیر

اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تجویز کردہ سابق مشیر پرنس علی کے نام پر آج ہونیوالے اجلاس

میں مشاورت کی جائیگی

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے جانب آج نگران وزیر اعلی کا انتخاب نہ ہوسکا تو معاملہ پارلیمانی

کمیٹی کے پاس جائیگی

یاد ر ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی مدت 12 اگست کو پوری ہو گئی ہے

جس کے بعد گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کا کڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے تھے

Comments are closed.