اسلام آباد (خبردار نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک پھر پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس نہج پر آ گئے ہیں اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو حکومت کو سپورٹ نہیں کر سکتے،
رات گئے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں امیر لوگوں پر ٹیکس لگائے ہیں، امیر لوگوں کی ضروریات پر ٹیکس لگایا ہے، وزیر خزانہ کے مطابق نقصان کے برابر قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 03 پیسے ہو جائے گی، ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کا احساس ہے، تاہم مشکل کے بعد آسانی ہو گی، اس طرح ہم جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گی
اس طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 59 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے باعث ڈیزل 262 روپے 31پیسے فروخت ہوگا –
Next Post
Comments are closed.