Khabardar E-News

گنداخہ : کیرتھر کینال کی خشکی سے لاکھوں ایکٹرزمین بنجر ہونے کا خدشہ

0 57

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گنداخہ ( ساجد جمالی )بلوچستان کے ہزاروں افراد کا زریعہ معاش کیرتھر کینال سے وابستہ ہے کیرتھر کینال

سے لاکھوں ایکٹر رقبہ پر زمینیں آباد ہوتی ہیں

لیکن حالیہ کیرتھر کینال میں بھل صفائی کے کام میں کرپشن بد عنوانی مبینہ غفلت سے ہزاروں افراد کا ذریعہ

معاش تباہ ہو چکا ہے

کیرتھر کینال کی حالیہ ناقص بھل صفائی سے عوام کے کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے

محکمہ ایریگیشن کیرتھر کینال ڈویژن کے مین کینال اور ذیلی شاخوں میں بھل صفائی کے ٹھیکے مان پسند

ٹھیکیداروں کو دے دئیے گئے

جبکہ حالیہ کیرتھر کینال میں بھل صفائی کے نام پر عوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوگئے

گنداخہ : کیرتھر کینال کی خشکی سے لاکھوں ایکٹرزمین بنجر ہونے کا خدشہ

جبکہ نور پور گنداخہ شاخ کے کام ناقص کیا جارہا ہے

جبکہ ریگولیشن سسٹم غیر فعال ھو چکا ہے پانی کی فراہمی اور تقسیم کا کوئی پیمانہ نہیں واٹر چینلز اور سائز

برائے نام ہے

بھل صفائی کا سن کر ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو کچھ اُمید ہوئی کہ بھل صفائی کا کام بہتر ہوگا

جس سے پانی ٹیل تک پہنچے گا اور ٹیل کی زمینیں آباد ہونگی لیکن

کام کو دیکھ کر انکو دلی صدمہ اور دکھ ہوا کہ بلوچستان کی غریب عوام کا پیسہ اس طرح مل بانٹ کر کرپشن

کرکے کھایا جا رہا ہے

محکمہ ایریگیشن کے آفیسران نے چپ کا روزہ رکھ لیا

بھل صفائی برائے نام کی ہے نور پور شاخ گنداخہ شاخ کے کسانوں زمینداروں نے حکومت بلوچستان کمشنر

نصیر آباد ڈی سی جعفرآباد سے سے کیرتھر کینال میں حالیہ بھل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave A Reply