اسلام آباد (خبردار نیوز ) وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے،
مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،
وفاقی وزیر کی علاج معالجہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفسران ، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود رہے ،
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی وزیر کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں ایک گاڑی اور اس میں سوار 5 افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں 2 زخمی ہیں
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
رات گئے وزیر داخلہ نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوے ایک بیان میں اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمانے کے لیے دعا کی ،
وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو واقع کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی –
Comments are closed.