Khabardar E-News

حکومت بلوچستان کا بلٹ اور بم پروف گاڑیو کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

138

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلٹ اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنے

کا فیصلہ کیا ہے

کوئٹہ میں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلئ کی کابینہ اراکین اور اعلئ سول اور پولیس افسران کو

بھی بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی ممانعت کردی

انہوں نے تمام سرکاری بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کو فوری طور پر پارک کرنے کی ہدایت کرتے ہوے

کہا کہ اگر کسی کو اپنی جان بہت عزیز ہے تو وہ اپنے اسکواڈ اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی بلٹ

پروف گاڑی کی سہولت فراہم کرے۔

وزیراعلئ کے مطابق ہم خود کو تو بلٹ پروف گاڑی میں محفوظ کر لیتے ہیں لیکن ہما را سیکیورٹی سٹاف

ہماری وجہ سے نمایاں ہدف ہوتا ہےاور کئی واقعات میں وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکار دہشت

گردوں کا نشانہ بنے ہین

بقول انکے زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے اور جب وقت پورا ہو تو بلٹ پروف گاڑی بھی بچا نہیں

سکے گی

وزیراعلئ نے ہدایت کی کہ آئندہ مجھ سمیت کسی بھی وی آئی پی کے لیۓ روٹ نہیں لگے گاکیونکہ ہم اپنی

سہولت اور شان و شوکت کے لیۓ روٹ لگا کر عوام کو مشکل میں ڈالتے ہیں

وزیراعلئ نے کہا کہ عوام کی خدمت کے نعرے پر ووٹ لینے والے اقتدار میں آکر عوام کے لیۓ زحمت نہ

بنیں

بعدآزان انہوں نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو گاڑیوں سے متعلق فوری طور تحریری حکم نامہ جاری کرنے

کی ہدایت کردی

Comments are closed.