Khabardar E-News

وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرنے کا اعلان

91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، قوم گھبرائے نہیں بہت جلد اس معاملے پر خطاب کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خطرے کا ادراک ہے، اور ہم ان خطرات سے پوری طرح چوکس بھی ہیں، عوام کی صحت و تحفظ کے لیے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے ہمارے اقدامات کو دنیا کے بہترین اقدامات قرار دے کر تعریف کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو بتاناچاہتا ہوں کہ کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، بہت جلد اس حوالے سے قوم سے خطاب کروں گا، عوام سے درخواست ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ عوام حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات پرعمل کریں۔

Comments are closed.