Khabardar E-News

پی آئی اے کو 18مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی

207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو 18 مارچ تک سعودی عرب پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے صرف 2 شہروں کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملی ہے، جدہ اور مدینہ کے لیے اگلے 3 دن تک پروازیں چلائی جائیں گی، جب کہ پروازوں کے ذریعے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں کو پہنچایا جائے گا۔

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کے لیے مکمل طور پر معطل کردیا ہے جب کہ پاکستان سے سعودیہ اور سعودیہ سے پاکستان آپریٹ ہونے والی ائیرلائنز  کو  فلائٹ آپریشن کی معطلی سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد ایوی ایشن اتھارٹی، قومی و پرائیوٹ ایئرلائنز نے سعودی حکومت سے مزید مہلت کے لیے درخواست کی تھی

Comments are closed.