Khabardar E-News

کوئٹہ :سوشل میڈیاایکٹیویسٹ گلشیرخان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

27

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ گلشیرخان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج سخت احتجاج ہوا اور

مظاہرین نے علاقہ ایس ایچ او کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے

اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کے فعال کارکن گلشیرخان کے لواحقین نے منگل کی شام کو کوئٹہ پریس کلب

کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے

مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاے رکھے تھے جس پرکوئٹہ

پولیس کی جانب داری کے نعرے درج تھے

مظاہرین نے پولیس کے جانبدار روہے کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوے گلشیر کی فوری رہائی کا مطالبہ

کیا ساتھ ہی متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کے معطلی کے نعرے بھی لگاے

یاد رہے کہ سوشل میڈیا کے فعال کارکن گلشیر خان نے گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے

خطاب کیا تھاجس میں انہوں نے پولیس پر جانبداری کا الزام لگایا

اور کہا کہ ان پر تشدد میں ملوث مخالف ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج نہیں کی جارہی ہے

لواحقین نے خبردار کیا ہے کہ گلشیر خان کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تونہ صرف سخت لالحہ عمل اختیار

کیا جاے گا بلکہ انصاف کی طلبی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا جاے گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں  بایزید نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گل شیر پر

حملہ کیا تھا

جس کے خلاف سوشل ایکٹیویسٹ گل شیر پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرانے گیا

لیکن پولیس نے واقعہ و حملہ صرف روزنامچے میں درج کی۔

ملزمان کی گرفتاری کے بجائے پولیس جانبداری کا مظاہری کرتے ہوئے گل شیر کو ہی گرفتارکیا ۔

پولیس کی مکمل جانبداری اور بایزید نامی شخص کی عدم گرفتاری کے خلاف آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے

سوشل ایکٹیویسٹ گل شیر کے لواحقین نے مظاہرہ کیا اورحکام سے انصاف کی اپیل کی۔

Comments are closed.