Khabardar E-News

زیارت ڈومیارہ روڈ حکومتی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل

102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت (فرحت کاکڑ سے )زیارت ڈومیارہ روڈ حکومتی عوم توجہی کے باعث دن بدن کھنڈرات میں تبدیل ہوتا

جارہاتھا،

اس روڈ پر کہیں افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں،

گرمی ہو یا سردی ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح اور مقامی لوگ اس راستہ کو سفر کیلئے استعمال

کرتےتھے،

روڈ خستہ حالی کی وجہ سے سفر کے قابل نہیں تھا مقامی لوگوں نے بار بار حکام بالا سے اپیل کی

مگر بدقسمتی سے کسی بھی حکومتی فرد نے اس مسلئے کو سنجیدہ نہیں لیا،

گزشتہ سال زیارت کے مقامی لوگوں نے روڈ کی مرمت کیلئے چندہ اکھٹا کرنا شروع کردیا،

مگر پیسے زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر کام کرنا مشکل دیکھائی دےرہاتھا جتنے پیسے اکھٹا ہوئے اتنا

ہی کام ہوگیا،

حال ہی میں ایک عوام دوست ڈپٹی کمشنر کا زیارت تبادلہ ہوا،

ڈپٹی کمشنری کی چارج سنبھلتے ہی موصوف نے مقامی لوگوں کے دل میں جگہ بنا لیا،

ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے زیارت کے مقامی لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتےہوئے زیارت

ڈومیارہ روڈ پر کام شروع کردیا،

4ہفتوں سے ڈومیارہ روڈ پر کام جاری ہے،

مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ ڈی سی زیارت نے زیارت

کے عوام کا ایک اہم دہرینہ مسلہ حل کردیاہے،

اس سے پہلے اس روڈ پر سفر کرناخودکشی کے متعرادف تھا، اب ہر شہری بلا خوف اس روڈ پر سفر

کررہےہیں،

جو مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کا دہرینہ مسلہ تھا حل ہوگیاہے،

روڈ کی نگرانی محکمہ بی اینڈ آر کے سپروائزر، جہانداد شاہ کاکڑ، اور ضلعی انتظامیہ کررہی ہیں،

محکمہ بی اینڈ آر کے مطابق، ڈی سی زیارت کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے زیارت ڈومیارہ روڈ کی

چوڑائی اور صفائی پر کام کا یہ سلسلہ سیاحتی مقام ڈومیارہ تک جاری رہےگا

Comments are closed.