Khabardar E-News

جنید خان قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب

209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا یے کہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب اور پر اعتماد ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے اوپن میڈیا سیشن میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ اب بھی مایوس نہیں، ٹیم میں واپسی کے لیے بے تاب اور پر اعتماد ہوں۔ ورلڈ کپ ماضی کا حصہ بن چکا، اس میں جو کچھ ہوا وہ بھول چکا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں بھی کچھ بہتری ہوگی۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ اب پی ایس ایل پر ہے، اور ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ پی ایس ایل کا پورا ایونٹ ہی پاکستان میں ہو رہا ہے۔ یہ ہم سب کرکٹرز کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم اور خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

Comments are closed.