نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے انڈر19 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی اور بنگلادیشی پلیئرز کے درمیان جھگڑے کو مایوس کن قرار دیا۔
کپیل دیو کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب جنٹلمین گیم نہیں رہا، اس معاملے پر 2 بھارتی اور 3 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پہلے ہی مختلف نوعیت کی سزائیں دی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جو کچھ اس میچ کے بعد ہوا وہ تباہ کن تھا، کرکٹ بورڈز کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
Comments are closed.