Khabardar E-News

ترک وفد کی علی زیدی سے ملاقات، سی پیک میں اظہار دلچسپی

108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: ترک وفد نے وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی سے ملاقات میں سی پیک میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر کاہت تورہن کی سربراہی میں ترک وفد اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی کے ہمراہ سکریٹری ، میری ٹائم افیئرز رضوان احمد ، ایڈیشنل سیکریٹری نادر ممتاز وڑائچ اور جوائنٹ سکریٹری کامران فاروق انصاری نے ترک صدر طیب ارعوان کے تاریخی دورہ کے دوران وفود کی سطح کی پہلی ملاقات کی۔

کاہت تورہن نے جہاز رانی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا جس کے تحت پاکستان کو ٹیکنالوجی اور تجربے کے تبادلے کے ذریعے شپ یارڈ آپریشنوں میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔ پاکستانی افرادی قوت کو ترک کمپنیوں میں ترجیحی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ترک وفد نے سی پیک میں بھی دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

علی زیدی نے مہمانوں کو پاکستان کی نئی شپنگ پالیسی کی نمایاں خصوصیات سے آگاہ کیا ، جس میں پاکستان میں رجسٹرڈ جہازوں کے لیے ٹیکس چھوٹ اور ترجیحی برتھنگ کے حقوق شامل ہیں۔ انھوں نے ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر کے بندرگاہی شہروں میں قائم ہونے والے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی بھی دعوت دی۔

پاکستانی وفد نے ترک وفد سے درخواست کی کہ وہ ان کو سہولت فراہم کریں اور ان کی ویزا پابندیوں کو کم کریں۔ ترکی کے بحری جہازوں پر ان کے روزگار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.