Khabardar E-News

نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے

92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب حکام نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور91 ایف پرواقع دفاترپرچھاپے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Comments are closed.