نوشہرو فیروز: پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری بھتیجے کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہنازانصاری فائرنگ میں جاں بحق ہوگئیں، پولیس کے مطابق مقتولہ شہنازانصاری اپنے بہنوئی زاہد کھوکھر کے چہلم میں شرکت کے لئے نوشہروفیروز کے علاقے دریا خان مری پہنچیں جہاں ان کے بھتیجے نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں شہناز انصاری شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر نواب شاہ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہنازانصاری کے بہنوئی زاہد کھوکھر کا 40 روز پہلے انتقال ہوگیا تھا اور وہ انہی کے چالیسویں میں شرکت کے لئے نوشہرو فیروز پہنچی تھیں، ان پر فائرنگ زمین کے تنازعے پر ہوئی۔
رکن سندھ اسمبلی شہنار انصاری کے قتل پر وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے
Comments are closed.