Khabardar E-News

چمن : افغان مہاجرین کےلیے یواین ایچ سی آر کا کردار مثالی ہے- ڈی سی مندوخیل

213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن۔( رپورٹ سید سردار محمد خوندئی) ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل حالیہ بارشوں سے متاثر

ھونے والے افغان مہاجرین کےلئے امدادی ادارے UNHCR کی جانب سے فراہم امدادی سامان افغان مہاجرین

میں تقسیم کی ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ UNHCR نمائندہ سلطان خان رودی اور ہدایت اللہ اچکزئی بھی موجود تھے۔ 61

افغان خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کئے گئے۔

چمن : افغان مہاجرین کےلیے یواین ایچ سی آر کا کردار مثالی ہے- ڈی سی مندوخیل

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کی کوششوں سے پورے پاکستان میں چمن وہ واحد ضلع ھے جس میں

بارشوں سے متاثر ھونے والے افغان مہاجرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا.

افغان مہاجرین کے ادارے سے افغان مہاجرین کے لئے امداد کی درخواست ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان

مندوخیل نے کی تھی جس پر امدادی ادارے نے فوری عمل کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل ۔ سلطان خان رودی اور ہدایت اللّٰہ اچکزئی نے میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی امداد ہر وقت یو این ایچ سی آر نے کرکے اس مظلوم مہاجرین کے

ساتھ انسانی ہمدردی کا ایک شاندار مثال قائم کیا ہے

Comments are closed.