کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) گورنر بلوچستان و چانسلر بیوٹمز سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ طبہ ہماری مستقبل ہے
اور مستقبل میں ملک کو درپیش چیلنجز انہی ہونہاروں نے سنھبالنا ہے یہ بات انہوں کوئٹہ میں ائی ٹی
یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن سے خطاب کے دوران کہی ہے –
بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے 17ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا
کہ 17ویں کانوؤکیشن کا انعقاد کرنے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلبہ مبارکباد کے زیادہ مستحق ہے
انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کی کوششوں سے ہرسال سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ وطالبات یونیورسٹی
سے فارع ہوکر عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بیوٹمز یونیورسٹی کے 17ویں کانوکیشن کے دوران 800 گریجویٹس
میں اسناد تقسیم کیے جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 75 اسٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازے
گیے.
ہمارے طلبہ وطالبات مستقبل کے چیلنجزکا مقابلہ کریں گے گورنرظہورآغا
یقین ہے کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان ملک وقوم کو ترقی یافتہ بنائیں گے اس ضمن میں بیوٹمز کے
اساتذہ کرام نے نوجوانوں کو کامیاب عملی زندگی کے قابل بنایا.
گورنر بلوچستان اکثر اوقات بےروزگار نوجوان ساری زندگی روزگار کی تلاش میں مارا مارا پھرتے ہیں
لیکن بیوٹمز یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نئے راستے نکال کر اپنی ایجادات سے روزگار کے مواقع خود پیدا کریں
گے.
اداروں کا اصل مقصد نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے لہٰذا نوجوان کا فریضہ ہے
کہ وہ عملی کام ہر زیادہ توجہ دیں. فارغ التحصیل گریجویٹس اپنی تعلیم کو عملی شکل دیکر ملک وقوم کی
خدمت کو یقینی بنائیں.
زندگی کا اصل مقصد بھی معاشرے کے کام آنا ہے نوجوان اپنی محنت اور تعلیم کے بل بوتے پر غربت کا
خاتمہ کرنے میں کردار ادا کرے بلوچستان
اس موقع پر ڈگری حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ وطالبات نے مسرت کا اظہار کرتےہوے کہا کہ عملی
زندگی میں والدین اور اساتذہ کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے
ان طالبات کے مطابق بلوچستان کے خواتین تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہیں اسی صورتحال میں والدین پر
زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کوتعلیم دینے کے لیے اپناکردار اداکریں
واضع رہے کہ کررونا وائرس کی وجہ سے بیوٹمز کا یہ کانوکیشن دوسال کی تاخیر کا شکار ہواتھا تاہم
بلوچستان میں کررونا کیسز میں کمی کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے آج کے کانوکیشن کا انعقاد کیا –
Comments are closed.