Khabardar E-News

اسلام آباد:کررونا کیسز میں اضافہ اور جہازوں میں دوران پرواز کھانابند

23

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردارڈیسک ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہفتے کے روز این سی او سی کا ایک خصوصی

اجلاس منعقد ہوا

جس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا

اجلاس میں ملک کے تمام صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا

فیصلہ بھی کیا گیا اس کے علاوہ موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا

این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے

17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا

اس خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت بھی شرکت کریں گے

ہفتہ کوہونے والے این سی او سی اجلاس میں اندرون ملک تمام ہوئی جہازوں پر دوران پرواز کھانے کی تقسیم

پر بھی پابندی عائد کردی گئی اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر این

پی آئیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی –

اسلام آباد:کررونا کیسز میں اضافہ اور جہازوں میں دوران پرواز کھانابند

بتایاگیا ہے کہ 17 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی –

اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی

ہدایت کی گئی اس کے علاوہ تمام صوبوں کو اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت کا فوری سروے کرنے کی

ہدایت کی گئی ہے

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں 13 جنوری کو کراچی میں ہونے والا اجلاس

ملتوی کیا گیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم نے شرکت کرنا تھا تاہم اب یہ اجلاس 17 جنوری

کو دوبارہ طلب کرلیاگیا جس میں تعلیمی اداروں میں کررونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے

لیے مختلف اقدامات پر غور کیا جاے گا اور مختلف تجاویز زیرغور لائے جاءینگے-

Comments are closed.