Khabardar E-News

کوہلو: تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا آغاز

47

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو (نامہ نگار) پاکستان کے ائل اینڈگیس کمپنی لمیٹیڈ ( او جی ڈی سی ایل )کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی

میڈیکل کیمپس کا آغاز آج سے ہوا ہے

ڈی ایچ کیو کوہلو میں منعقد ہونے والے اس تین روزہ آئی کیمپ میں ریجنل کوارڈینیٹر اکرام اللہ کاسی کی

سربرائی میں روزانہ ایک ہزار سے مریضؤں کا علاج معالجہ ہوگا

ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی ،لیفٹیننٹ کرنل مقتدیٰ حسین نے تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اس

موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے علاقے کے لوگوں کو جدید

سہولیات ان کے دہلیز پر میسر آئے ہیں

او جی ڈی ایس ایل کی جانب سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے فری میڈیکل کیمپ میں

دوردراز علاقوں کے سینکڑوں افراد علاج معالجے کے لئے ڈی ایچ کیو کوہلو پہنچ گئے

جہاں پر فری میں مستحق نادار لوگوں کا فری چیک اپ،موتیے کا اپریشن،ادویات،لینز اور چشموں کی مفت

فراہمی کی جائے گا اس موقع پر جرنل منیجر الشفاء آئی ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم

کئے جائیں گے لوگ اس کیمپس میں شرکت کرکے مستفید ہوں

کوہلو: تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا آغاز

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں ہرسال انکھوں کی بیماریوں اور اندھے پن میں اضافہ ہورہا ہے جسکی ایک

بڑی وجہ متوازن خوراک اور پینے کے لیے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے جبکہ ایک طویل خشک سالی کے

باعث فضاء میں موجود مختلف جراثیم بھی انکے بڑے وجوہات میں سے ایک ہیں – بالخصوص صوبے کے

دورافتادہ علاقوں میں غربت اور پسماندگی کی وجوہات بھی شامل ہیں جس کے نتیجے میں انکھوں کے بیماری

میں مبتلا زیادہ ترلوگ بروقت علاج نہیں کرسکتے ہیں اور نتیجے میں یہ بیماریاں پھیلتی جاتی ہے


تایم سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے اس طرح کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو بھی

انکھوں کے لیے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو تحصیل اور ضلعی سطع پر تعینات کرنا چاہئے-

Comments are closed.