Khabardar E-News

بے روزگاری کے خاتمے کے لیے وزیراعلی قدوس بزنجو کا ایک اورقدم

132

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تیرہ جنوری کوایک اعلی سطعی اجلاس کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی

اے ڈی میں 804 مختلف خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے-

وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ ایس اینڈ جی اے کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی –

وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ اقدام بے روزگاری کے خاتمے کی حکومتی ایجنڈہ کا حصہ ہے-

بتایاگیا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 2011 کے بعد بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں جس کے باعث سرکار ی

اور حکومتی امور کو چلانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت کوافرادی قوت کا بھی سامنا ہے-

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو فوری طور پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی

بھی ہدایت کی ہے

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ بھرتیوں کا عمل صاف شفاف ، میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کیا جا ے تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی حق دار کی حق تلفی نہ ہو۔

وزیراعلی کی جانب سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں خالی آسامیوں پر فوری پابندی ہٹانے کے اعلان کے

ساتھ ہی نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گہی ہے

بالخصوص صوبے کے سیکنڑوں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان جو گذشتہ کہی سالوں سے بے روزگاری سے دوچارہیں-

بالخصوص مہنگائی کے اس دور میں کہی نوجوان بے روزگار ی اور غربت کی وجہ سے تنگ آکرخودکشی

کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں

اور جب گذشہ روز کے اخبارات میں نوجوانوں کے نظروں کے سامنے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں ہٹنے کی خبرین نظرسے گذریں-

تو کہی نوجوانوں کی خوشی کا اظہار دیدینی تھا اور ایسا محسوس ہورہا تھاکہ جیسا انہیں نوکری یا روزگار مل

گئی ہو

حالانکہ حقیقیت یہ ہے کہ اس کےبعد ان آسامیوں کی نہ صرف اخبارات میں تشہرہوگی

بلکہ بعد میں انآسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹریوز کا انعقاد کیا جاے گا –

بے روزگاری کے خاتمے کے لیے وزیراعلی قدوس بزنجو کا ایک اورقدم

تاہم ایک اچھی آمریہ بھی ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی کے

تحت خالی آسامیوں پر پابندی کے اعلان کے ساتھ یہ بھی واضع طور پرکہہ دیا ہے

کہ ان خالی آسامیوں پر بھرتیاں صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی جاے گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو –

وزیراعلی کے اس اعلان سے جہاں ایک طرف کہی نوجوان مایوسی کے اندیرے سے باہر نکل آئے ہیں وہاں

انہیں یہ توقع بھی پید اہوئی ہے سال دوہزار بائیس انکے خاندان کے لیے ایک بابرکت سال ثابت ہوگا-

باالخصوص جب وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں وجود میں آنےوالی موجودہ صوبائی حکومت

کی جانب سے انہیں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر نوکری یا ایک باوقار روزگار ملے گی –

ماضی قریب میں اس حوالے سے بلوچستان کے حکمرانوں کے علاوہ بیوروکریسی میں شامل بعض آفیسران کو

اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا جارہا ہے کیونکہ ان میں سے بہت سے ایسے نامی گرامی اشخاص بھی ہین جن

پرسرکاری ملازمتیں فروخت کرنے کےنہ صرف الزامات ہیں بلکہ ان میں سےبعض کو نیب کے ذریعے

عدالتوں سے باقاعدہ طور پرسزائیں بھی ہوچکی ہیں –

ایسی صورتحال میں وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا پر

اب زیادہ زمہ داری عائد ہوگی کہ وہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذریعے ہونے والے بھرتیوں کے عمل کو

صاف اور شفاف بنانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائیں اور اس حوالے سے جن لوگوں کی ماضی داغدار

ہیں انہیں بھرتی کے اس عمل سے دور رکھیں گے –

Comments are closed.