ڈیرہ بگٹی ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اسٹڈیم پیرکوہ میں ایف سی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں کل ضلع بھر سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا
سادہ الیون کرکٹ کلب پیر کوہ نے یونائیٹڈ الیون کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈنٹ بمبور رایفلز کرنل محمد معین نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل اور کھیل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا اہم زریعہ ہیں صحت مند معاشرے کے تشکیل کے لیے نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ بمبور رایفلز کرنل محمد معین ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل سلمان امین اور قبائلی عمائدین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے
Comments are closed.