چمن ( سید سردار محمد خوندئی سے )چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت سینیٹر ذیشان خانزادہ اور 12 رُکنی وفد کا چمن ایوانِ ہائے صنعت و تجارت کا دورہ کیا اور چمن پاک افغان سرحد گئے اور تجارتی اور پیدل آمد و رفت کا جائزہ لیا
چمن ایوانِ ہائے صنعت و تجارت اور کوئٹہ ایونِ ہائے صنعت و تجارت کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر سینیٹ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا چمن ایوانِ ہائے صنعت و تجارت کے صدر حاجی محمد ہاشم خان اچکزئ ، نائب صدر نظر جان اچکزئ اور بزنس فاؤنڈر گروپ چیئرمین سابق صدر چمن ایوانِ ہائے صنعت و تجارت حاجی جلات خان اچکزئ ، حاجی نیاز محمد خان خلجی سینیئر نائب صدر پاکستان افغانستان مشترکہ ایوانِ ہائے صنعت و تجارت اور سینیئرایگزیکٹیو ممبران حاجی حمید اللّٰہ ،حاجی عبداللہ عبدالباری اچکزئ،سابق صدر حاجی عمران خان کاکڑ،حاجی عبدالغنی ڈائریکٹر پی اے جے سی سی آئ، ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد حنیفیاء ادرکزئ،، ایگزیکٹو ممبر بخت محمد باچا ایگزیکٹوممبر حاجی امان اللہ محمدابراھیم ڈاکٹر ولی عزت اللہ حاجی عصمت اللہ شاہ زمان اچکزئی آدم خان ،مقصود خان کاکڑ،زُبیر خان کاکڑ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
تقریب کا ایجنڈا چمن بارڈر پر روزگار اور تجارت کے لئے کسٹم، این ایل سی ، آئ ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ، چمن خصوصی اقتصادی زون، بارڈر مشترک مارکیٹ کا قیام پر بات چیت ہوئ۔ تعلیمی نظام اور دیگر بنیادی ضروریات بجلی کی پیداوار اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی ایجنڈے کا حصہ رہیں۔ عام لوگوں کا بارڈر پر روزگار حاصل کرنے کے لئے پیدل آمد و رفت میں آسانیاں فراہم کرنے پر بھی خصوصی بات چیت ہوئ۔
تقریب سے چمن ایوانِ ہائے صنعت و تجارت کے صدر حاجی محمد ہاشم خان اچکزئ اور بزنس فاؤنڈر گروپ چیئرمین سابق صدر چمن ایوانِ ہائے صنعت و تجارت حاجی جلات خان اچکزئ نے خطاب فرمایا۔ذیشان خانزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ
سینیٹ قائمہ انکو باور کرایا کہ ان کے مسائل کو ایوانِ بالا میں زیر بحث لائینگے اور تجاویز کی بنیاد پر تجارت کے فروغ وسطی ایشیاء تک پرغور ہوگا اور مسائل کو افغانستان حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر حل کرینگے۔ چمن اسپیشل اکنامک زون پر ایونِ بالا میں خصوصی نشست ہوگی اور اس کا قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔
مہمانوں نے چمن کسٹم،باب دوستی،این ایل سی اور انٹرنیشنل ٹرانزٹ ٹریڈ مینیجمینٹ پروجیکٹ کا دورہ کیا۔
Comments are closed.