کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں چند روز قبل سوشل میڈیا پر خواتین کی ویڈیو بناے جانے کا انکشاف ہونے سے صوبے کے قبائلی اقدار کی شدید پامالی کی گئی،
کوئٹہ میں منگل کو اصلاح کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوے ممتاز عالم دین علامہ علی حسنین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سفاکیت و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے جو صوبے کے قبائلی اقدار کا جنازہ تھا،
انیوں نے کہا کہ ویڈیوز کو لڑکیوں کی زندگیاں برباد کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا تھا جس سے اسکینڈل میں بچیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی متاثر ہوچکی ہے،
علامہ علی حسنین کے مطابق ویڈیوز میں متاثرہ خواتین کی بے بسی واضع دکھائی دے رہی ہے لیکن بقول انکے ملزمان بااثر ہے خدشہ ہے کہ وہ تفتیش پر اثرانداز نہ ہو،
انہوں نے کیس کی تفتیش کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا –
Comments are closed.