Khabardar E-News

حب:بیلہ کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ،3 افراد جان بحق 10 زخمی

157

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب( نامہ نگار) بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراڑو کے مقام پر العزیز نامی مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری ۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوے ہیں جبکہ خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے
واقعہ کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو1122 کراڑو اور ٹیارہ سینٹر کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو کراڑو سینٹر منتقل کرکے طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال بیلہ پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.