بڑی خبر، آصف زرداری اور نواز شریف کا انتخابا ت کے حوالے سے بڑا فیصلہ
سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور آصف علی زرداری کے ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے۔دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی،ملاقات میں وفاق سمیت سندھ اور بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے
کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی۔نگران سیٹ اپ میں سیاسی، سابق جوڈیشری کے افراد اور مضبوط ٹیکنوکریٹس نا لانے پر بھی اتفاق ہوا تاہم رہنماؤں نے نگران سیٹ اپ کیلئے نام وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق کیا۔دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر ن لیگ میں 12 اگست کی رات قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔
وزیراعظم اتحادی قائدین سے نگران سیٹ اپ پر باضابطہ مشاورت کریں گے۔ تحلیل سے قبل اسمبلی کا الوداعی سیشن بھی بلایا جائے گا۔ وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں مشاورتی عمل مکمل کر لیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ اپریل2022میں عوام نےہمیں حکومت چلانے کی ذمہ داری سونپی تھی، یہ واحد مخلوط حکومت ہے جو مختصر ترین مدت کیلئے قائم ہوئی ،اور اب ہم اگست 2023 میں یہ ذمہ داری نگراں حکومت کےسپرد کردیں گے۔
ملک کوامریکہ بنانے کا خواب، وزیراعظم شہباز شریف نے فارمولا بتا دیا
Comments are closed.