Khabardar E-News

پاکستان کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا اعلان

113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کے پیش نظر افغانستان اور ایران کی سرحدین دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان نے افغانستان اور ایران کی سرحد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت داخلہ نے سرحد سیل کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔

Comments are closed.