Khabardar E-News

سبی میں نامعلوم افراد کی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے شہرسبی میں پیر کی شام کو نامعلوم افراد نے صدر تھانے کی حدود میں ناڑی

بینک پولیس چوکی پر دستی بم حملہ کیا کیا

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کو جزوی

طور پر نقصان پہنچا

تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور

تفتیش شروع کردی

ابتدائی معلومات کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس چوکی کے باہر دستی بم پھینک کر فرار

ہوگئے

جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،

سبی میں نامعلوم افراد کی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہے

لیکن سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے اور ابھی تک

کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں نامعلو م افراد کی جانب سے جنوری کے آخر

اور فروری کے اوائل میں

اس لیویز گاڑی اور چیک پوسٹ پر دو حملے ہوے تھے

جس میں ایک لیویز اہلکار محمد نعیم جان بحق اور 6 افراد زخمی ہوے تھے

حکام کے مطابق زخمیوں میں دو لیوز اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل تھا

جس پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل نے کاروائی کرتے ہوے گذشتہ نہ صرف ان واقعات کے الزام میں

دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا تھا بلکہ انکے قبضے سے چار خودکش جیکیٹس سمیت بھا ری مقدار میں

اسلہ اور گولہ بارور برآمد کیا تھا

جبکہ اس سے قبل بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی میں ماہ جنوری میں بارودی سرنگ کے دھماکے چار افراد جان

بحق ہوے تھے

ان میں دو لیویز اہلکار اور دو امن فور س کے کارکن تھے

بعد میں ایک کالعدم بلوچ مسلح تینظیم کے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پر مذکورہ واقعہ کی زمہ داری قبو لی

تھی

Comments are closed.