Khabardar E-News

میڈیکل کالجز ،طلبہ کے بھوک ہڑتال کا چوتھاروز ،بعض کی حالت غیر

46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) میڈیکل طلباء کی جاری تادم مرگ بھوک ہڑتال کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے کیا

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کا پی ایم سی حکام سے رابطہ جلد معاملہ حل کرانے کیلئے کوششیں تیز کرلی

میڈیکل طلباء کا پی ایم سی کی جانب سے رجسٹریشن کیلئے ٹیسٹ لیے جانے کیخلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال

چوتھے روز میں داخل ہوگیا چار روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے بیشتر طلباء کی حالت غیر ہوگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے بھی معاملہ جلد حل کرنے کوششیں تیز کرلی وزیر اعلیٰ بلوچستان

عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں پی ایم سی حکام سے رابطہ کرلیا

پاکستان میڈیکل کونسل کا اجلاس 15 فروری بروز منگل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری صحت پوری تیاری کے ساتھ اجلاس میں

شریک کی ہدایت کرکے معاملہ جلد حل کرانے کی بھی ہدایت کردی

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کواپنے میڈیکل طلباء کے مستقبل کے حوالے سے

تشویش ہے

ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملہ کا جلد بہتر حل نکلے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کا مزید کہنا ہے کہ اپنے بچوں کا

مستقبل کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے

میڈیکل کالجز ،طلبہ کے بھوک ہڑتال کا چوتھاروز ،بعض کی حالت غیر

دوسری جانب گذشتہ چار روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایک طالب علم کی

حالت آج اچانک غیر ہوگئی

لورلائی میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے عدنان کی حالت غیر ہونے پر ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا

اب تک 4 طلباء کا حالت غیر ہوچکی ہے

بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے طلباء گزشتہ چار روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال

پر بیٹھے ہیں

جمعہ کوعدالت روڈ پر :5 میڈیکل طلباء آپنے مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے اور

حکومت کو خبردار کیا تھا کہ جب تک پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے انکی رجسٹریشن نہیں ہوگی اس

وقت تک انکا بھوک ہڑتال جاری رہے گا

1 Comment
  1. […] میڈیکل کالجز ،طلبہ کے بھوک ہڑتال کا چوتھاروز ،بعض کی حا… […]

Comments are closed.