Khabardar E-News

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے: ترک صدر

142

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے جہاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا وہیں فلسطین، قبرص اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد اور فاصلہ مسلمانوں کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکتے، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شام کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری موجودگی کا مقصد مظلوم مسلمانوں کو جابرانہ اقدامات سے بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا عالمی برادری نے شام کے عوام کو تنہا چھوڑ رکھا ہے لیکن ترکی 40 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے۔

خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

Comments are closed.