کویٹہ (خبردار ڈیسک )سینئر صوبائی وزیر خزانہ سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، ڈاکٹر بہار شاہ ،ڈاکٹر کلیم ،ڈاکٹر حنیف اور پیرا میڈیکل فیڈریشن جمال شاہ
کاکڑ وفد میں شامل تھے
جبکہ اسپیشل سیکریٹری خزانہ افضل خان خوستی بھی ملاقات میں موجود تھے
ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کے مسائل ،خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی اور اْنکو درپیش چیلنجز کے بارے
میں بات اور انکے حل کے لئے تجاویز بھی دیں
جس پر وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر
اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے
کویٹہ : عوام کو سہولیات صحت کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے- دومڑ
ینگ ڈاکٹرز کے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت صوبےبھر میں متحرک اور مریضوں
کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے رات دن کوشاں ہے ۔
وفد نے وزیر خزانہ کو محکمہ صحت میں بہتری کیلئے کچھ تجاویز پیش کیں
جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ تجاویز جلد وزیر اعلیٰ تک پہنچائی جائیں گی
اور کہا کہ وہ بلا امتیاز عوام کی خدمت کریں جبکہ سرکاری سطح پر ان سے ہر طرح کا تعاون کیا جائیگا
Comments are closed.