Khabardar E-News

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا بلوچستان کےسرکاری ہسپتالوں میں ہرتال،مریض رول گئے

168

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی

سہولیات اور اپنی تنخواہیں بڑھانے کے حق میں احتجاج جاری ہے اور ں اوپی ڈیز سمیت انڈور سروسز کا

بائیکاٹ جمعہ کے روز بدستور جاری ہے جس کے باعث غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

بلوچستان میں گذشتہ دوماہ سے ینگ ڈاکٹرزکا صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز سمیت انڈور سروسز

کا بائیکاٹ جاری ہے

اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات مان لئے گئے

ماسوائے تنخواہوں میں اضافہ کہ مگر ینگ ڈاکٹرز بضد ہیں کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج کیمپ بھی تاحال سول اسپتال قائم ہےسرکاری اسپتالوں میں بائیکاٹ کے باعث غریب

مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان سرکاری ہسپتالوں میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آنے

والے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور نہ کسی جانب سے انکی داد رسی ہورہی ہے

حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ آج پھر مذاکرات متوقع مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری

رہے گا

دو دن پہلے ڈاکٹرز نے زبردستی ریڈ زون جانے کی کوشش کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے

میں لاٹھی چارج اور تشدد کے دوران 25ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا بعد ازاں مذاکرات کے بعد گرفتار ڈاکٹرز کو

رہا کر دیے گئے تھے

Comments are closed.