Khabardar E-News

’’ چھنو ‘‘ نے میرا پیچھا ابھی تک نہیں چھوڑا ،ہر شو میں فرمائش کی جاتی ہے ‘ علی ظفر

221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (این این آئی) گلوکار علی ظفر نے کہا کہ ’’ چھنو ‘‘ نے میرا پیچھا ابھی تک نہیں چھوڑا اور ہر کنسرٹ میں اس گانے کی فرمائش کی جاتی ہے ، اگر ہم نے ملک کو ترقی کی جانب لیکر جانا ہے تو معیاری تعلیم کوعام کرنا ہوگا علی ظفر نے کہا کہ میرے ویسے تو بے شمار گانے مقبول ہوئے لیکن ’’ چھنو‘‘ نے مجھے منفرد پہچان دی ، جہاں بھی پرفارمنس دیتا ہوں اس گانے کی ضرور فرمائش کی جاتی ہے علی ظفر نے کہا کہ مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں اور انہیں جلد پرستاروں کے سامنے بھی لائوں گا علی ظفر نے کہا کہ ہمارا تعلیمی ڈھانچے میں کچھ خامیاں ہیں جن کو درست کرنے کی ضرورت ہے ،ہم اپنے نصاب کے ذریعے دو طبقات پیدا کررہے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں۔

Comments are closed.