Khabardar E-News

عہد وفا کو سائن کرکے ایسا لگا جیسے پاؤں پر کلہاڑی مارلی، زارا نور

248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زارا انور عہد وفا میں نوری نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیںجو بے حد مقبول ہورہا ہے
لاہور (کلچرل ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ زارا نور عباس اس دنوں مقبول ہونے والے ڈرامے عہد وفا میں اپنے کردار کے لیے مداحوں کی خوب تعریفیں بٹور رہیں ہیں۔29 سالہ زارا نور عباس ہم ٹی وی کے اس ڈرامے میں نوری نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ عثمان خالد بٹ نے ان کے شوہر کا کردار نبھایا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمیشہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہیں۔ عثمان خالد بٹ کے علاوہ اس ڈرامے میں احد رضا میر، احمد علی اکبر اور وہاج علی اہم کردار نبھارہے ہیں جبکہ علیزے شاہ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ڈرامے کے چند ایسے کردار ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہورہے ہیں جن میں ایک گلزار حسین کا ہے جبکہ دوسرا زارا نور عباس کا کردار رانی ہے۔ ویسے تو اس ڈرامے میں اداکاروں کے کردار زیادہ اہم ہے البتہ زارا نور عباس اپنی کردار کے باعث کافی داد وصول کررہی ہیں۔ ڈرامے میں کاسٹ کے حوالے سے زارا نور عباس نے حال ہی میں برطانوی خبر رساں ادارے انڈیپینٹنڈ کی اردو سروس کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عہد وفا کے ساتھ ساتھ اپنی فلمز چھلاوا اور پرے ہٹ لو کے حوالے سے بھی بات کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پھر شہریار منور سے اجازت لی جو پرے ہٹ لو کے پروڈیوسر بھی تھے تاکہ میں فلم کی تشہیر کو چار روز کے لیے چھوڑ کر اس ڈرامے پر کام کرسکوں۔

Comments are closed.