میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کیساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے
لندن (کلچرل ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ شاہی جوڑے نے اگرچہ شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم جوڑے نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی چیئرٹی ویب سائٹ ’سسیکس رائل‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے باوجود ملکہ برطانیہ اور شاہی محل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ساتھ ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی اور الگ شناخت بنانے کیلئے پر عزم ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے بھی نئے اقدامات اٹھائینگے اس وقت سب ہی یہ جاننا چاہتے تھے کہ یہ دونوں شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد کیا کام کرنے جارہے ہیں اور اب خبریں ہیں کہ میگھن مارکل نے واپس سے شوبز انڈسٹری میں انٹری کرلی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ای نیوز کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کیساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
Comments are closed.