Khabardar E-News

حالیہ واقعات میں ایرانی تخریبی کردار کھل کر سامنے آیا ، فرانس، برطاینہ، جرمنی

271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاسداران انقلاب ، قدس فورس خطے کو غیر مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں،تینوں ممالک کانئی پابندیاں عائد کرنے کاعندیہ
فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے اور جن شرائط سے تہران نے سبکدوشی اختیار کی ہے انہیں دوبارہ فعال کرے
پیرس/ برطانیہ/ برلن (این این آئی) فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔ حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی صورت حال نے ایران کے خطے میں تخریبی کردار کو مزید نمایاں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس ،جرمن اور برطانیہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ پیشرفتوں نے ایران کے تخریبی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے کردار کو مزید دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور قدس ملیشیا خطے کو غیر مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے اور جن شرائط سے تہران نے سبکدوشی اختیار کی ہے انہیں دوبارہ فعال کرے۔تینوں یورپی دارالحکومتوں نے تہران اور واشنگٹن کے مابین تناؤ کے تناظر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے۔ہم ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے پابند اور اسے جاری رکھنے کے حامی ہیں۔ہم امریکا اور ایران پر عدم تشدد کی پالیسی پر زور دیتیہیں اورایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے تخریبی کردار سے باز آئے۔ تینوں ملکوں نیامریکا اور ایران کیدرمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.